انتہاہی قدامت پسند جماعت ( سی ڈی یو) نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی
- 24, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : جرمنی میں اپنے مقررہ وقت سے قبل ہونے والے انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت (سی ڈی یو) نے کامیابی حاصل کر لی ـ جرمنی میں اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ہونے و الے پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند جماعت (کرسچن ڈیموکریٹک یونین) نے معرکہ مار لیا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ( سی ڈی یو ) نے انتخابی نتائج میں 29 فیصد ووٹ حاصل کیے ـ جبکہ اس کی مد مقابل انتہائی دائیں بازو کی جماعت ایف ڈی نے صرف 20 فیصد ووٹ حاصل کیے ـ ایف ڈی جماعت کے سربراہ (ایلس وائیڈل) ہیں جوکہ امیگریشن کے سخت مخالف ہیں ـ
جرمنی کے سابقہ چانسلر (اولاف شولز) نے اپنی شکست قبول کر لی ہے اس کی پارٹی (ایس پی ڈی) نے صرف 16 فیصد ووٹ حاصل کیے ـ جرمنی کی (گرین پارٹی) 12.3 فیصد ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہی ـ وقت سے قبل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سی ڈی یو کی کامیابی سے فریڈرک میرز کیلیے جرمنی کے نۓ چانسلر بننے کے راستے ہموار ہو گۓ ہیں ـ

تبصرے