اقوام متحدہ کے ادارے "سلامتی کونسل" نے کانگو میں جنگ بندی کا حکم دے دیا ـ
- 24, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کے ادارے "سلامتی کونسل" نے کانگو میں حکومت مخالف جماعتوں پر زود دیا ہے کہ وہ لڑائی بند کرکے قابض علاقوں کو خالی کر دیں ـ کانگو میں فائر بندی کی درخواست سلامتی کونسل کے اجالس میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کانگو کے شہر (ہوکاوو می) باغی گروہ ایم 23 کے دستے داخل ہو چکے ہیں ـ اور کانگو کے کئی علاقوں پر اپنا قبضہ تیزی کے ساتھ جما رہے ہیں ـ سلامتی کونسل سے منظور ہونے والی قرارداد میں کانگو کے پڑوسی ملک (رونڈا) کی فوج کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم 23 باغی گروہ کی مدد کرنا بند کرے ، اور فوری طور پر کانگو سے نکل جائے ـ اقوام متحدہ کے خاص نمائندے (بنتؤ کیئتا) کا کہنا تھا کہ باغی گروہ ایم 23 کانگو کے دارالحکومت (کنساشا) کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے