سلامتی کونسل نے روس مخالف یورپی ترامیم مسترد کرتے ہوۓ روس کی حمایت میں امریکی قرارداد منظور کر لی
- 25, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے حوالے سے پیش کردہ امریکی قرارداد منظور کر لی اور روس کے مخالف تمام یورپی ترامیم مسترد کر دیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن اقوام متحدہ میں یوکرین اور یورپی یونین کی قرارداد اور امریکہ کی ان سے الگ قرارداد پیش کی گئی ـ سب سے پہلے یوکرین جنگ کو 3 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کی علاقائی سلامتی اور یوکرین سے روسی فوج کے فوری انخلاء پر مبنی قرارداد پیش کی گئی ـ اس قرار داد میں یوکرین پر روسی حملے کا حوالہ دیتے ہوۓ روسی فوج کو یوکرین سے نکالنے پر زور دیا گیا ـ امریکہ کی تمام تر مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسسمبلی نے یورپی یونین کی حمایت یافتہ یوکرین کی قرارداد منظور کر لی ـ 93 ممالک نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دالے جبکہ امریکہ ، بیلا روس ، روس ، شمالی کوریا اور سوڈان نے اس کے خلاف ووٹ دیا ـ
بعد میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ ہوئی ـ اس قرار داد میں روس کو جارح قرار نہیں دیا گیا بلکہ یوکرین جنگ کو تنازع قرار دیا گیا ـ اس میں روسی فیڈریشن اور یوکرین تنازع کے دوران ہونے والی اموات پر افسوس کا ااطہار کیا گیا ـ یوکرین سے متعلقہ امریکی قرارداد میں ترمیم کی یورپی کوشش کو روس نے ویٹو کر دیا ـ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کے مخالف ساری ترامیم کو مسترد کردیا ور یوکرین سے متعلق امریکہ کی قرارداد کو منظور کر لیا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس ، چین ، پاکستان اور امریکہ سمیت 10 ملکوں نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ برطانیہ سمیت 5 ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ـ اس طرح امریکہ نے یوکرین کے معاملے میں یورپی یونین کی بجاۓ روس کو اپنا اتحادی بنا لیا ـ

تبصرے