فرانس کے جنوبی شہر (مارسیلی) میں قائم روسی قونصل خانے پر حملہ

    نیوز ٹوڈے : فرانس  کے شہر (مارسیلی میں قائم روس کے قونصل خانے)  پر حملہ ـ قونصل خانے کے احاطے میں دھماکا خیز مواد پھینک دیا گیا ـ فرانس پولیس کی دی گئی رپورٹ کے مطابق روس کے قونصل خانے کے احاطے میں پیر کے دن صبح ہی صبح دھماکا خیز مواد سے بھری 3 بوتلیں پھینکی گئیں جن میں سے 2 بوتلیں پھٹ گئیں ـ پولیس کے مطابق یہ دھماکا خیز مواد سے بھری بوتلیں قونصل خانے کے باغیچے میں گریں اور ماہرین ان کے اندر موجود مواد پر تحقیقات کر رہے ہیں ـ واقعے کے بعد کچھ وقت کیلیے قونصل خانے کے عملے کو عمارت کے اندر ہی رہنے کی ہدایات کر دی گئیں اور بم ڈسپوزبل کے عملے نے آ کر علاقے کو کلیئر کیا ـ

    روس کے قونصل خانے پر ہوۓ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ روس نے اسے دہشتگردانہ کارروائی قرار دیتے ہوۓ سیکیورٹی معاملات پر فرانس سے تفصیلات طلب کر لیں ـ "روسی میڈیا" کے مطابق روس نے فرانس سے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ـ فرانس میں روسی قونصل خانے پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یوکرین جنگ کو 3 سال مکمل ہونے جارہے ہیں ـ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں دہشتگردی کے تمام اثرات موجود ہیں ـ فرانس کی حکومت نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے ـ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+