یوکرین جنگ جلد ہی ختم ہو جائے گی ، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایمانیول میکرون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت

       نیوز ٹوڈے :  "بین الاقوامی میڈیا"  کے مطابق فرانس کے صدر (ایمانیول میکرون) نے پیر کے دن اوہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) سے  ملاقات کی ـ اس ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'یوکرین جنگ کچھ دنوں میں ہی ختم ہو سکتی ہے ـ ٹرمپ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت جاری ہے اور یوکرین میں امن قائم کرنے کیلیے یورپی  یونین کی فوج بھی بھیجی جا سکتی ہے اس میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ جاری ہفتے یا اس سے اگلے ہفتے کے دوران یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) سے ملاقات بھی کروں گا ، اور جلد ہی کسی موقع پر (ولادیمیر پیوٹن)  سے بھی ملاقات کروں گا ـ ضرورت پڑنے پر ماسکو جانے کیلیے بھی تیا رہوں، ـ

     ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو اپنے علاقے چھوڑنے پڑیں گے یا نہیں یہ وقت آنے پر ہی معلوم ہوگا البتہ روس کے صدر پیوٹن ، یوکرین میں یورپی افواج کو قبول نہیں کریں گے ـ دوسری طرف فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یوکرین میں دیرپا امن قائم ہو جاۓ ـ اور اس کیلیے یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کو بھی تیار ہیں ـ میکرون نے کہا کہ یوکرین میں امن کے قیام کیلیے یورپی امن فوج کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ـ یورپی فوج فرنٹ لائن پر نہیں آۓ گی ـ امن فوج یوکرین میں صرف ضمانت کے طور پر موجود رہے گی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+