امریکہ کے ساتھ معدنی وسائل کے تعاون کیلیے تیار ہیں ، پیوٹن
- 25, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے ماسکو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ہم معدنی وسائل کے لین دین پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ـ امریکہ اور یوکرین کے معدنی معاہدے کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ـ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف یوکرین کیلیے فائدہ مند ہے روس کیلیے نہیں ـ
اور یوکرین سے متعلق جاری مذاکرات میں یورپی یونین کے شریک ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ـ ولادیمیر پیوٹن نے دفاعی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے پیش کردہ امریکی صدر کی تجویز کی حمایت کرتے ہوۓ کہا کہ روس اور امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 50،50 فیصد کٹوتی کرنا اچھا عمل ہے ـ اگر چین چاہے تو وہ بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی خواہش ہے کہ یوکرین اپنے وسیع ترقدرتی وسائل تک امریکی کمپنیوں کو رسائی دے ـ اور اس کے بدلے میں یوکرین چاہتا ہے کہ امریکہ اسے تحفظ کی ضمانت دے ـ

تبصرے