امریکہ سے بھارت جانے والے مسافر طیارے میں بم کی اطلاعات
- 25, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : " بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق (امریکہ سے بھارتی شہر بمبئی) جانے والی پرواز میں 199 مسافر سوار تھے جو جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پرواز کو کسی دوسری جگہ اتارنے سے پریشان ہو گۓ ـ امریکی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی اطالوی فوج کے 2 فوجی طیاروں نے فضا میں موجود امریکی مسافر طیارے کو گھیر لیا اور (روم کے فیو میچنو ایئر پورٹ) پر اتار لیا گیا ـ
امریکہ کی ایئرلائن کی فلائٹ " اے اے 292 " نے امریکی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 11 منٹ پر نیویارک کے بین الاقوامی ایئر پورٹ "جان ایف کینڈی سے بمبئی" کیلیے اڑان بھری تھی ـ جب امریکی مسافر طیارہ کیسپن سمندر کے اوپر پہنچا تو جہاز میں بم کی اطلاع دی گئی جس پر اس کا رخ روم کی طرف موڑ لیا گیا ـ اٹلی کے میڈیا کے مطابق امریکی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے پر اس کا رخ روم کی جانب موڑا گیا ـ

تبصرے