ٹرمپ نے امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کیلیے رجسٹری بنانے کا فیصلہ کر لیا

      نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے غیر قاننونی تارکین وطن کیلیے رجسٹری بنانے کا فیصلہ کر لیا ـ  "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ٹرمپ نے امریکہ میں غیر قانونی سرحدی نقل وحرکت کی روک تھام کیلیے ایک وفاقی رجسٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے ـ جس میں  امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن اپنی رجسٹریشن کرائیں گے اور اپنے فنگر پرنٹ بھی جمع کرائیں گے ـ منگل کے دن امریکہ کی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ـ امریکی محکمہ (ہوم لینڈ سیکیورٹی) کے مطابق امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 14 سال اور اس سے اوپر کے تمام افراد کو اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی ـ امریکی نیوز پیپر کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یہ رجسٹریشن تارکین وطن کو اپنی معلومات دینے یا جرمانے اور قید کی سزا کیلیے کروانا ہو گی ـ

      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی کرسی سنبھالتے ہی امریکی امیگریشن کے محکمے کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوۓ  امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا تھا ـ جس کے بعد امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ـ دوسری طرف امریکہ کے صدر نے بیان جاری کیا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمعے کے دن امریکہ کے دورے پر آ رہے ہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ زیلینسکی معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کیلیے امریکہ آ رہے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+