افغانستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے 29 افراد ہلاک

      نیوز ٹوڈے : افغانستان میں شدید باش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی جس سے 29 افراد ہلاک ہوگۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہو گۓ ہیں ـ افغان حکام کے مطابق مغربی (صوبہ فراہ)  میں ژالہ باری کی وجہ سے  6 افراد زخمی جبکہ 21 افراد جان بحق ہوۓ ہیں ـ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق 2 خاندانوں سے تھا جو کہ سیر و تفریح کیلیے گۓ ہوۓ تھے ـ افغاسنتان کے صوبہ (جنوبی قندھار) میں بھی بارش اور  اولے پڑنے سے مختلف مقامات پر 8 افراد ہلاک ہوگۓ ـ

    ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ـ افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ قندھار میں عورتیں جو کہ کپڑے دھو رہی تیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک  خاتون کو زندہ بچایا جا سکا ہے ، جبکہ ان کے ساتھ ایک بچہ بھی ڈو ب کر ہلاک ہو گیا ـ قندھار میں ہی ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک عورت اور 3 بچے دب کر ہلاک ہو گۓ ـ افغانستان  موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے  والا چھٹا ملک ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+