اسرائیلی حکومت نے رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگادی

     نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں مسجد اقصٰی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ـ "عرب میڈیا" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پرنئی  پابندیاں  لگانے کا فیصلہ کیا ہے ـ اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق رمضان میں صرف 55 سال سے اوپر کے مردوں ، 50 سال سے بڑی عمر کی عورتوں اور 12 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ـ

    رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کو بھی مسجد اقصٰی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ـ اس فیصلے کے مطابق وہ لوگ جو مسجد اقصٰی میں داخلے کیلیے آنا چاہیں گے انہیں پہلے اسرائیلی حکومت کو درخواست دینا ہو گی ۔ رمضان المبارک کے مہینے میں  مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے کیلیے بھی صرف 10 ہزار لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+