نیو یارک حکام نے پی آئی اے کا ملکیتی (روز ویلٹ ہوٹل) بند کرنے کا حکم دے دیا

       نیوز ٹوڈے : نیو یارک کے تاریخی (روز ویلٹ ہوٹل) کو بھی جون کے مہینے سے نیو یارک کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کیلیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ـ نیو یارک میں پچھلے 3 سالوں کے دوران  50 سے زیادہ پناہ گاہیں بند کر دی گئی ہیں ـ روز ویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین رہائش پذیر ہیں ـ (نیویارک میں قئم روز ویلٹ ہوٹل پاکستانی ایئرلائن پی آئی اے کی ملکیت ہے) ـ جس کو 2023  میں نیو یارک  حکام کےساتھ ہوۓ معاہدے کے تحت 220 ملین ڈالر کے بدلے 3 سال کیلیے رینٹ پر دے دیا تھا ـ

     دو سال پہلے اس ہوٹل میں پناہ لینے کے اتظار میں بیٹھے پناہ گزینوں کا فٹ پاتھوں پر رش لگ گیا تھا ـ جس کی وجہ سے یہ ہوٹل امریکہ میں امیگریشن کے تنازعے کا مرکز بن گیا ـ لیکن امریکی ریاست میکسیکو  کا بارڈر پار کرکے امریکہ میں داخل  ہونے والے  افراد کی تعداد میں کمی اور نیو یارک میں پناہ گاہوں کے خاتمے کے بعد اب اس کی ضرورت نہیں رہی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+