یوکرین کو دی گئی تمام رقم واپس لیں اور اسے تحفظ کی ضمانت امریکہ نہیں یورپ دے گا امریکی صدر
- 27, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے :امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں بیان دیا ہے کہ "یوکرین کو دیا گیا قرض واپس لیں گے اور سیکیورٹی کی ضمانت امریکہ نہیں بلکہ یورپ دے گا ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے پہلے اجلاس میں امریکی صدر نے امریکہ کی شہریت کیلیے دنیا بھر کی امیر شخصیات کو (گولڈ کارڈ ) کی فروخت کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گولڈ کارڈ کے ذریعے کمپنیاں اپنے لیے ملازمین ہائر کر سکتی ہیں ـ اور 10 سے 15 دن کے دوران گولڈ کارڈ کی فروخت کا عمل شروع ہو جاۓ گا ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ ایک بہت بڑی ڈیل پر دستخط کرنے کیلیے (ولادیمیر زیلینسکی) جمعے والے دن امریکہ آ رہے ہیں ـ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کو دی گئی اپنی رقم واپس لیں گے اور یوکرین کو تحفظ کی ضمانت ہم نہیں بلکہ یورپ دے گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی ـ امریکی صدر نے کابینہ کو بتایا کہ چین کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں ـ چین ، امریکہ میں پیسہ لگائے گا اور امریکہ چین میں ـ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی یورپی یونین سے بھی ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیں گے ـ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں فیصلہ اسرائیل کرے گا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اخراجات میں کمی نہ کی گئی تو امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے ـ

تبصرے