حماس اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں لیکن فلسطینی قیدیوں کو اب تک رہائی نہ ملی
- 27, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر دیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق حماس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیے جانے کا انتظار ہے ـ حماس کے عسکری گروہ (القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) نے ریڈ کراس کے سپرد کی جانے والی اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی شناخت بھی ظاہر کر دی تھی ـ
ابو عبیدہ کے مطابق جو لاشیں اسرائیل کے حوالے کی گئیں ان کے نام "اتساحی عیدان ، ایتسیک الجریدط، اوھادیلومی اور شلومو منصر" ہیں ۔ اسرائیل کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے بھی تصدیق کرتے ہوۓ میڈیا کو خبر دی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حماس نے ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں ـ اور اب معاہدے کے مطابق 620 فلسطینی یرغمالیوں کی رہائی کا انتظار کر رہے ہیں ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 600 سے زیادہ فلسطینی قیدی جن کو اسرائیل نے پچھلے ہفتے رہا کرنا تھا لیکن اسرائیل نے ان کی رہائی روک دی ـ انکو آج رہا کیا جائے گا ـ

تبصرے