حما س نے اسرائیلی تجاویز کو ماننے سے انکار کرتے ہوے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

      نیوز ٹوڈے :غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اسرائیل نے دیں حماس کو 3 تجاویز جبکہ حماس نے اسرائیلی تجاویز کو رد کرتے ہوۓ مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا  ـ اسرائیلی نیوز ایجنسی کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مسرقبل کے حوالے سے 3 تجاویز پیش کی ہیں جن میں سے ایک حماس کا مکمل خاتمہ اور دوسری  غزہ جنگ بندی معاہدے کو مزید بڑھانا ہے ـ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے کو مزید برحاتے ہوۓ مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے یا پھر جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل پیرا ہو جس کے تحت اسرائیل  جنگ مکمل طور پر ختم کردے گا لیکن اس کے بدلے حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا ـ اور حماس کو غزہ خالی کرنا ہوگا ـ اسرئیل کی جانب سے جو تیسری تجویز پیش کی گئی وہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرکے دوبارہ سے جنگ کا آغاز ہے ـ

    اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے بدلے میں حماس نے غزہ کی حکمرانی سے دستبرداری تو ظاہر کر دی لیکن مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ـ حماس کے اعلیٰ عہدیدار (باسم نعیم) نے الجزیرہ ٹی وی کو دیے گۓ انٹر ویو میں کہا کہ حماس فلسطین کی مزاحمتی جماعت ہے جس کا مقصد اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور فلسطین کی ریاست کا قیام ہے ۔ باسم نعیم کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے سیاسی ، سفارتی اور مسلح مزاحمت جاری رہے گی ـ لیکن حکومتی معاملات تعلیم ، صحت پولیس اور سرحدوں کا کنٹرول حماس فلسطین کی قیادت کے حوالے کرنے کیلیے تیار ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+