امریکی ایئر پورٹ پر پائلٹ کی حاضر دماغی نے دو جہازوں کو خوفناک تصادم سے بچا لیا

     نیوز ٹوڈے : امریکی ایئر پورٹ پر پائلٹ نے آخری مراحل میں جہاز کو دوسرے جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے بچا لیا ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا پائلٹ امریکہ کے (شکاگو ایئر پورٹ) کے رن وے پر جہاز کو اتارتے ہوۓ دوبارہ فضا میں اڑا لے گیا ـ پائلٹ کی اس حرکت سے جہاز میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گۓ ـ لیکن جب ان کی نظریں رن وے پر پہلے سے موجود جہاز پر پڑیں تو انہیں معاملے کی نزاکت سمجھ میں آ گئی ـ یہ حادثہ شکاگو کے (مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ)  پر پیش آتے آتے بچ گیا جب ایک نجی ایئرلائن کا طیارہ ایئر کنٹرول کی جانب سے 9 مرتبہ کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرتے  ہوۓ رن وے میں داخل ہو گیا ـ

   عین اسی وقت ایک مسافر طیارہ بھی رن وے پر اتر رہا تھا لیکن جیسے ہی مسافر طیارے کے پائلٹ کی نظر  رن وے پر موجود دوسرے طیارے پر پڑی تو پائلٹ نے جہاز کو لینڈ کرتے کرتے دوبارہ اڑان بھر لی ـ جو کہ بعد میں کامیابی کے ساتھ شکاگو ایئر پورٹ پر اتر گیا ـ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعہ کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے  ـ پچھلے مہینے ہی امریکہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے کے ساتھ ٹکرانے سے 67 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+