سعودی حکومت نے دنیا بھر کے 45 ملکوں کو قرآن پاک کے نسخے تحفے میں دینے کا کیا فیصلہ
- 27, فروری , 2025
نیو زٹوڈے : رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا کے 45 ملکوں میں سعودی عرب 12 لاکھ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرے گا ـ سعودی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سابقہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب نے پوری دنیا میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ـ سعودی عرب کے فرمانروا (سلمان بن عبدالعزیز) نے دنیا کے 45 ملکوں میں 12 لاکھ قرآن پاک کے نسخے بھینجنے کی اجازت دے د ی ۔
قرآن مجید کے یہ دیدہ زیب نسخے ایک خاص تحریر ہیں جو شاہ سلمان کی جانب سے پوری دنیا کیلیے تحفہ ہیں ـ قرآن پاک کے ان نسخوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی کاریگری اور مہارت کے ساتھ لکھا گیا ہے ـ سعودی حکام کے مطابق قرآن مجید کے ان نسخوں کو دنیا کے تمام ملکوں کو بھیجنےکے تمام انتظامات مکمل کر لیے گۓ ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے