کیلفورنیا کی عدالت نےسرکاری ملازمین کو جبراً نوکریوں سے نکالنے کے ٹرمپ انتظامیہ کا حکم منسوخ کر دیا

      نیوز ٹوڈے : امریکہ کی عدالت نے (ڈونلڈ ٹرمپ)  کی انتظامیہ کا وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ عارضی طور پر روکنے کا حکم دے دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق کیلفورنیا کی عدالت نے ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم جاری کردیا کہ وفاقی انتظامیہ کو نوکریوں سے فارغ نہ کیا جائے ـ پرسنل منیجمنٹ سے متعلقہ آفس کو وفاقی عدالت کے جج نے حکم جاری کیا کہ وہ 20 سے زیادہ اداروں کو جاری کیا  گیا حکم منسوخ کرے جس میں پرو بیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں کے آرڈر جاری کیے گے تھے ـ جج کا کہنا تھا کہ کانگریس نے محمکہ دفاع سمیت کئی اداروں کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ ملازمین کو نوکری پر رکھنے یا نکالنے کے اہل ہیں ـ

    اس لیے اب پرسنل منیجنمنٹ کے دفتر کے پاس یہ اختیار نہیں رہا کہ کسی بھی دوسرے ادارے کے ملازمین کو نوکری دے یا نوکری سے نکالے ـ امریکہ کے وفاقی جج کا کہنا تھا کہ متعدد اداروں میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا غیر قانونی ہے ـ امریکہ میں کم از کم 2 لاکھ افراد پروبیشنری ملازم ہیں ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مختلف محکموں سے پہلے ہی لاتعداد پروبیشنری ملازمین نکالے جا چکے ہیں ـ فرانسکو عدالت میں لیبر یونین نے درخواست دائر کی تھی کہ ملازمین کے خلاف یہ اقدام غیر قانونی ہے ـ لیبریونین کے مطابق ایسے سرکاری ملاززمین کو بھی نوکریوں سے نکال دیا گیا تھا جن کو ان کے افسران نے بہترین  ملازم قرار دیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+