وہائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان بہت بڑے تجارتی معاہدے پر بات چیت
- 28, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کا برطانیہ کے ساتھ جلد ہی تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیر اعظم (سرکیئر اسٹارمرک) کے ساتھ ملاقات کی ـ اس ملاقات میں نیٹو کے مستقبل ، یوکرین جنگ ، تجارت اورٹیکس سے متعلق معاملات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی ـ وہائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر نے برطانوی صد ر سرکیئر اسٹارمرک کو ایک دلچسپ شخصیت قرار دیا ـ بادشاہ چارلس کی جانب سے برطانوی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ کے دورے کی دعوت بھی دی ـ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس کی برطانوی دورے کی دعوت قبول کرتے ہوۓ کہا کہ بہت جلد ہی امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ایک بہت بڑا تجارتی معاہدہ طے پا جاۓ گا ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں ـ اگر روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ اب نہ ہوسکا تو پھر کبھی بھی نہیں ہوگا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں امریکہ کا صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی ـ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان پچھلے کئی سالوں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں ۔ امن سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں ـ روس ، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے امریکہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ـ

تبصرے