امریکہ کی خفیہ ایجنسی نے فحش اور غیر اخلاقی 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا
- 28, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے انٹیلیجنس اداروں نے 100 سے زیادہ ملازمین کو سرکاری ادارے کی حساس چیٹ ویبسائٹ پر فحش چیٹ کے الزام میں برطرف کر دیا ـ (امریکہ کی قومی انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر ٹلسی گیبرڈ) نے اپنے دیے گۓ ایک انٹر ویو میں بتایا کہ برطرف کیے جانے والے ملازمین ایک محفوظ چیٹ سسٹم جو کہ قومی سلامتی کیلیے محفوظ تھا ، کو فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کیلیے استعمال کرتے تھے ـ
خفیہ ادارے کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ادارے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے اور بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف بھی ہے ـ گیبرڈ نے اعلان کیا کہ ان تمام ملازمین کو برطرف کرکے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ختم کر دی جائے گی ـ اور خفیہ اداروں میں سخت صفائی مہم بھی جاری رکھیں گے ـ خفیہ ادارے کے ترجمان کے مطابق امریکہ کی تمام خفیہ ایجنسیوں کو جمعے کے دن تک ان تمام ملازمین کی شناخت مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ـ جنہوں نے یہ غیر اخلاقی چیٹ گروپ بنا رکھے ہیں ـ

تبصرے