بولیویا میں مسافر بسوں کے درمیان خوفناک حادثہ 37 افراد ہلاک 39 زخمی
- 03, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : بولیویا میں دو مسافر بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے 37 افراد ہلاک ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بولیویا میں مسافروں سے بھری 2 بیسں آپس میں ٹکرا گئیں ـ اس خوفناک حادثہ میں 37 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گۓ ـ اطلاعات کے مطابق دونوں بسیں (یونی اور کولچانی) کے شہروں کے درمیان آپس میں ٹکرائیں ، جب ایک بس اپنی لائن چھوڑ کر دوسری بس کی لائن میں آ گئی ـ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ـ جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے