غزہ میں امداد کی فراہمی بندر کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی سپریم کورٹ پہنچ گئیں
- 04, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی طرف سے غزہ کی امداد روکے جانے پر اسرائیلی سپریم کورٹ پہنچ گئیں ـ "عرب میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی 5 غیر سرکاری تنظیموں نے اسرائیل کے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں کہ عدالت اسرائیلی حکومت کے غزہ میں امداد بند کرنے کے فیصلے کے خلاف عبوری حکم جاری کرے ـ اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے والی ان تنظیموں میں سے ایک (گیشا نامی تنظیم) کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے تمام داخلی راستوں کو ایک مرتبہ پھر بند کر رہا ہے ـ
تنظیم کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج فلسطینی شہریوں کے خلاف کھانے پینے اور ادویات کی فراہمی روک کر جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ـ گیشا نامی تنظیم کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ افراد جن میں سے آدھے باقی رہ گۓ ہوں ان کی امداد روکنا جنگی جرم ہے ـ ہفتے کے دن غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے ختم ہوتے ہی اسرائیل نے مطالبہ کر دیا تھا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کے دوسرے دور سے قبل ہی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے ـ جس پر حماس کی طرف سے انکار کیے جانے پر ایک دن پہلے اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کے امدادی سامان کی فراہمی روک دی ـ

تبصرے