امریکہ کے جنگلات ایک مرتبہ پھر خوفناک آگ کی زد میں
- 04, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ایمر جنسی لگا دی گئی ـ امریکہ کی ریاستوں (شمالی اور جنوبی کیرولائنا) کے جنگلات میں پچھلے ایک ہفتے سے کئی مقامات پر خوفناک آگ لگی ہوئی ہے ـ امریکہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غیر معمولی درجہ حرارت ، تند وتیز ہواؤں اورموسم کی خشکی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے ـ
آگ کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کی وجہ سے امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے متاثرہ علاقوں کے نزدیکی رہائشی عاقوں سے ہزاروں افراد کو فوری طور پر اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرجانے کا حکم دے د یا ہے ـ اس خوفناک آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ فائر ایجنسیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں ـ ابھی تک آگ کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ـ ریاست جنوبی کیرولائنا کے گورنر نے ایمر جنسی کا اعلان کرتے ہوۓ آگ جلانے پر پابندی عائد کر دی ـ

تبصرے