شام کی سرحد عبور کرکے صیہونی فوج کا 13 کلو میٹر تک قبضہ
- 05, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی شام میں غیر قانونی پیش قدمی جاری ہے ۔ سرحد کے اندر شام کے 13 کلو میٹر علاقے پر صیہونی فوج نے قبضہ کر لیا ہے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقوں میں صیہونی فوج کا غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ـ صیہونی فوج مسحرہ پر قابض ہونے کے بعد شامی پہاڑ تل المال تک جا پہنچی ہے ـ اطلاعات کے مطابق تل المال پہاڑ کے اوپر صیہونی ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز چکر لگا رہے ہیں اور علاقے میں صیہونی فوج کے ساتھ بلڈوزر بھی موجود ہیں ـ درعا کا علاقہ تل المال کا وہ علاقہ ہے جہاں کبھی بشار الاسد حکومت کی پولیس چوکی قائم تھی ـ
وسیم حسن

تبصرے