امریکہ کی مدد رک جانے کے باوجود روس کے ساتھ جنگ جاری رکھیں گے ، زیلینسکی
- 05, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کے معافی نہ مانگنے پر امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے یوکرین کو دی جانے والی تمام فوجی امداد روک دینے کا حکم دے دیا ـ تاحال یہ واضح نہیں کہ امریکہ یوکرین کی فوجی مدد کب تک بند رکھے گا البتہ روس کا خیال ہے کہ جب تک یوکرین جنگ ختم کرنے کی ضمانت نہیں دے دیتا امریکہ کی طرف سے فوجی امداد بند رہے گی ـ
دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی مدد بند کیے جانے کے باوجود یوکرینی فوج روس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑے گی ـ یوکرینی وزیر اعظم (ڈینس شمیہال) کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنی فوج کو سپلائی کرنے کیلیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں ـ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکہ کی فوجی امداد کی بندش پر کوئی بات چیت نہیں کی البتہ یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ فیصلہ یوکرین کی جنگ میں امداد کی کمی کو بڑھا سکتا ہے ـ البتہ امریکہ کی اس بندش کا فوری طور پر اثر نہیں ہوگا کیونکہ یوکرین اب پہلے سے کم امریکی فوجی امداد پر انحصار کرتا ہے ـ

تبصرے