ٹرمپ نے حماس کی مرضی کے بغیر ہی غزہ کی از سر نو تعمیر سے متعلق دی گئی اپنی تجویز پر عمل کرنے کا اعلن کر دیا
- 06, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) حماس کے بغیر غزہ کی از سر نو تعمیر سے متعلق دی گئی اپنی تجویز پر قائم ہیں ـ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے جانےو الے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی ملکوں کی طرف سے دیا گیا غزہ کی از سر نو تعمیر کا منصوبہ حقیقت سے مختلف ہے ـ اس سے قبل عرب ملکوں کے ایک اجلاس میں غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ مسترد کر دیا گیا تھا ـ مصر نے بھی غزہ کی نۓ سر ے سے تعمیر کیلیے ایک الگ منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ـ جس کے تحت 5 سال کی مدت میں 53 ارب ڈالر کی لاگت سے لاکھوں گھر ، بندرگاہیں اورایئرپورٹ بھی دوبارہ تعمیر کیا جا سکتا ہے ـ
فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کیلیے کی جانے والی کوششیں بھی اس منصوبے میں شامل ہیں ـ سعودی ملکوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران فلسطینی صدر ( محمود عباس) کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کا مکمل انتظام فلسطین اتھارٹی کے سپرد کیا جائے ـ عرب ممالک کےاس اجلاس میں سعودی عرب ، مصر ، اردن ، قطر ، شام اور متعدد عرب ملکوں نے شرکت کی ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ ، یورپی یونین کے صدر اور اسلامی تعاون کے سیکرٹری نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ـ

تبصرے