ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈین درآمدات پر لگاۓ گۓ ٹیکس کو ایک ماہ کیلیے مؤخر کر دیا

      نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی انتظامیہ نے میکسیکو  سے آنے والی مصنوعات پر لگائے گۓ نۓ ٹیکس کی شرح ایک مہینے کیلیے مؤخر کر دی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نۓ ٹکس کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے حکم پر دستخط بھی کر دیے ـ امریکی صدر نے کینیڈ ا کے صدر کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور  امریکی حکومت کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے و الے مذاکرات کے بعد یہ قدم اٹھایا ـ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر لگاۓ گۓ ٹیکس کو 2 اپریل تک کینسل کر دیا ہے ـ 2 اپریل امریکہ کی تاریخ کا اہم دن ہوگا ـ ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت اور کینیڈا امریکی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرتے ہیں ـ

    امریکی صدر  کا مزید کہنا تھا کہ امریکی یرغمالیوں کو رہا کروانے کیلیے حماس کے ساتھ بات چیت کی ہے ـ حماس کو غزہ میں قید سارے یرغمالیوں کو چھوڑنا ہوگا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کو اچھے طریقے سے چلایا جا سکتا تھا ۔ ماضی میں کسی نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ یوکرین کو جنگ کیلیے اربوں ڈالر دیے لیکن میری خواہش ہے کہ روس ، یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے ـ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں اور مجھے امید ہے کہ چین کے ساتھ معاملات جلد حل ہو جائیں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+