اسرائیل نے کیا ایک مرتنہ پھر غزہ جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف
- 07, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے غزہ جنگ میں اپنی ناکامی کا ایک مرتبہ پھر کیا اعتراف ـ صیہونی فوج کے نۓ سربراہ (ایال زامیر) نے اپنی فوج کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوۓ کہا کہ ابھی تک فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کو مکمل طور پر شکست نہیں دی جا سکی ـ تل ابیب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے خطاب کے دوران اسرائیلی فوج کے نۓ سربراہ کا کہنا تھا کہ حماس کو غزہ جنگ میں شدید نقصان پہنچا لیکن یہ جماعت ابھی تک مکمل ختم نہیں ہوئی اسلیے ہمارا مشن ابھی جاری ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی اس موقع پر کی گئی تقریر میں کہا کہ حماس کے ساتھ متعدد محازوں پر لڑی جانے والی اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلیے ہمارے حوصلے بلند ہیں ـ
دونوں اسرائیلی رہنماؤں نے یہ بیانات ایسے موقع پر جاری کیے جب غزہ میں جاری جنگ بندی ختم ہونے کے اثرات نطر آ نے لگے ہیں ـ جنرل ایال زامیر کو جنرل ہرزی بلیوی کی جگہ اسرائیلی فوج کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے ـ جنرل ہرزی بلیوی نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہوۓ حماس کے حملے میں اپنی ناکمی کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا ـ

تبصرے