حوثی جماعت نے دی اسرائیل کو 4 دن کی مہلت غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کی
- 10, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : یمن کی حوثی جماعت نے صیہونی فوج کو گھیراؤ ختم کرنے کیلیے 4 دن کی مہلت دے دی ـ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام پر صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کا یک طرفہ اعلان کرتے ہوۓ حماس سے مطالبہ کر دیا تھا کہ حماس جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے بغیر ہی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے ـ جس پر حماس کی جانب سے انکار پر صیہونی فوج ے غزہ میں خوراک سمیت ہر قسم کی امداد کا داخلہ بند کر دیا تھا ـ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہر قسم کے امدادی سامان کی ترسیل بند کیے جانے کو آج 6 دن ہو چکے ہیں ـ یمن کی مزاحمتی جماعت (حماس کے سربراہ عبدالملک الحوثی) نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے 4 دن کے اندر اندر غزہ میں امدادی سامان کی تر سیل کا راستہ نہ کھولا تو حوثی جماعت کے لڑاکے اسرائیل کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں گے ـ
یمن کی حوثی جماعت جو کہ یمن کے دارالحکومتی شہر صنعا سمیت مغربی یمن کے زیادہ تر علاقوں پر قابض ہے ، نے غزہ جنگ شروع ہوتے ہی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر اسرائیل پر حملے شروع کر دیے تھے ـ 2023 کے نومبر کے مہینے میں اس جماعت نے بحیرہ احمر میں 100 سے زیادہ حملوں میں اسرائیلی تجارتی اور فوجی جہازوں کو نشانہ بنایا ـ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوران حوثی جماعت نے اپنے حملے محدود کر دیے تھے ـ

تبصرے