دوہری شہریت کے حامل 21 سالہ امریکی یرغمالی کی رہائی پر امریکی وفد سے حماس کی بات چیت
- 10, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے وفد کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے والے یرغمالی کو رہا کرنے پر بات چیت ہوئی حماس سربراہ ـ (بین الاقوامی میڈیا) کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حماس رکن (طاہر النونو) کے مطابق امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دوہری شہریت رکھنے والے امریکی یرغمالیوں میں سے ایک یرغمالی کی رہائی پر بات چیت ہوئی ـ حماس رہنما طاہر النونو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے مفاد کی خاطر ہمیں امریکی وفد کے ساتھ لچک آمیز رویہ اختیار کرنا پڑا ـ جنگ کے مکمل خاتمے اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے مزید مراحل پر بھی وفد سے بات چیت ہوئی ـ
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی میں کوئی اختلاف نہیں ـ میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے خاص نمائندے ( اسٹیووٹکوف) نے ہفتے کے دن صحافیوں کو وہائٹ ہاؤس میں بتایا تھا کہ ان کی پہلی کوشش نیو جرسی کے 21 سالہ الیگزیڈر کو آزاد حماس کی قید سے آزاد کروانا ہے ـ نیو جرسی کا 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر امریکی فوجی تھا اور یہ حماس کی قید میں آخری زندہ بچ جانے والا امریکی یرغمالی سمجھا جاتا ہے ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن سے غزہ جدگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلیے دوحہ میں مذاکرات شرو ع ہو جائیں گے ـ اسرائیل نے جنگ بندی معہادے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کیلیے اپنا وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ـ

تبصرے