شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب می اچانک آگ لگنے سے 59 افراد ہلاک کئی زخمی

     نیوز ٹوڈے : شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس سے 59 افراد جھلس کر ہلاک 150 سے زیادہ زخمی ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ میڈیا کو بتایا کہ مقدونیہ کے دارالحکومت (سکوپیے سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر کوچانی شہر) کے ایک نائٹ کلب میں جاری کنسرٹ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ـ وزیر داخلہ کی دی گئی اطلاعات کے مطابق آگ میں جھلس کر ہلاک ہوجانے والے 34 افراد کی شناخت ہو چکی ہے مرنے والے زیادہ تر مقامی لوگ ہیں ـ

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ نوجوانوں کی جانب سے آتش بازی کے دوران کلب کی چھت کو آگ لگ گئی  جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کلب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ـ مقدونیہ پولیس کے مطابق 4 افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور مزید تحقیقات جاری  ہیں ـ شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم (ہرسٹیجن میکوسکی) نے آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا اتنی زیادہ نوجوان اموات ناقابل تلافی نقصان ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+