بھارت میں کرکٹ کا میچ کھیلتے ہوۓ پاکستان کا نعرہ لگانے پر نوجوان قتل
- 30, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر (منگلور میں قائم بھاترا کلورتی مندر) کے نزدیک کرکٹ کا میچ ہو رہا تھا ، کہ میچ کے دوران مقتول کا " سچن نامی لڑکے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ـ جس پر سچن نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا ـ سچن اور اس کے ساتھیوں نے مقتول پر لاٹھیوں ، ڈنڈوں اور راڈوں سے حملہ کر دیا ـ
بیہمانہ تشدد سے لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ـ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کے جرم میں 15 افرا کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 افراد موقع واردات سے غائب ہو گۓ ـ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خون زیادہ بہہ جانے اور اندرونی چوٹوں کی وجہ سے لڑکے کی موت واقع ہوئی ـ پولیس کی جانب سے ابھی تک قتل ہونے والے لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ـ
وسیم حسن

تبصرے