بھارت کی پاکستانی پانی بند کرنے کی کوشش ، چین کی اتحادی سالمیت پر حملہ

     نیوز ٹوڈے : وکٹر گاؤ کے مطابق چین دریا کے اوپر والے حصے پر ہے اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو چین بھی خاموش نہیں رہے گا ـ "بھارتی میڈیا" کو دیے گۓ انٹرویو میں (وکٹر گاؤ) کا کہنا تھا کہ بھارت دریا کے سینٹر میں ہے اس لیے اسے سوچنا چاہیے کہ اگر وہ نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا تو اوپر والا بھی اس کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے ـ

   وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ دوسروں کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرو جیسا تم اپنے ساتھ چاہتے ہو ـ وکٹر گاؤ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ـ چین ، پاکستان کی سالمیت ، خود مختاری اور اس کے قدرتی حقوق کی حفاظت کیلیے اس کےساتھ کھڑا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+