عرب وزراء خارجہ کو مغربی کنارے جانے سے روکنا اسرائیل کی انتہا پسندی ہے
- 02, جون , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی وزیر خارجہ (شہزادہ فیصل بن فرحان) کے مطابق عرب وزراۓ خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہا پسندی واضح ہو چکی ہے ـ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب وزراء کو مغربی کنارے میں جانے سے روک دینا بن یامین نیتن یاہو حکومت کا امن کے منافی اقدام ہے ـ
اسرائیل کے اس عمل سے اس کے تکبر کے خلاف ہماری سفارتی کوششوں کو دوگنا کرنے کے عزم کو طاقت ملی ہے ـ مصر ، سعودی عرب ، قطر ،متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزراء خارجہ کو رام اللہ کا دورہ کرنا تھا لیکن اسرائیلی حکومت نے وزراء خارجہ کے اس وفد کو رام اللہ جانے سے روک دیا ـ
وسیم حسن

تبصرے