غزہ کے شہر (رفع ) میں امریکہ کے امدادی مرکز پر صیہونی فوج کا حملہ

    نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے غزہ کے شہر (رفع میں قائم امریکہ کے امدادی مرکز) کو اس وقت نشانہ بنایا جب غزہ کو دنیا کا بھوکا ترین علاقہ قرار دیا جا رہا ہے ـ غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2023 سے جاری فلسطین جنگ میں اب تک 54 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 24 ہزار زخمی ہو چکے ہیں ،  جبکہ غزہ کی حکومت کے مطابق جنگ کے دوران شہید ہونے والے افراد کی تعداد 61700 سے اوپر پہنچ چکی ہے ـ

   ایک اور افسوسناک واقعہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے زخمی ہونے والے (ڈاکٹر حمدی النجار) بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ شہید ہو گۓ تھے ـ صیہونی فوج نے ان کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ان کے 9 بچے شہید ہو گۓ تھے صرف ایک بیٹا زندہ بچا تھا جس کی عمر 11 سال تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+