ترکیہ کو ہلا کر رکھ دیا 5.8 شدت کے زلزلے نے
- 04, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس) کے رہائشیوں کو زلزلے کے جھٹکوں نےخوفزدہ کر دیا ـ مامارس میں آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آۓ اور محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنے لگے ـ
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے خوف زدہ لوگوں میں بھگدڑ مچنے سے 70 سے زائد لوگ زخمی ہو گۓ ، جن میں ایک 14 سالہ بچی بھی شامل ہے ـ ترکیہ کے وزیر داخلہ کے سوشل میڈیا پردیے گۓ بیان کے مطابق ' زلزلے کی وجہ سے خوفزدہ ہوکر کچھ افراد نے بلند جگہوں سے چھلانگیں لگا دیں جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گۓ ' ـ البتہ کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ـ

وسیم حسن
تبصرے