غزہ میں امدادی سامان لینے والے افراد پر اسرائیلی فوج کا حملہ 40 سے زائد فلسطینی ہلاک
- 04, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کی امداد لینے والے افراد پر بمباری سے مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ ـ دوسری جانب اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر صیہونی فوج کے حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ـ امدادی ایجنسیوں نے بھی بھوک کے مارے فلسطینیوں اور ان کے معصوم بچوں پر صیہونی فوج کی بمباری کی پر زور مذمت کی ہے ـ
عالمی ادارہ خوارک نے غزہ میں امداد کی تقسیم کیلیے رسائی کا مطالبہ کر دیا ـ (برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کیئر) کے مطابق غزہ کی صورتحال بد ترین صورت اختیار کرتی جا رہی ہے ـ غزہ میں امداد کی فوری اور مکمل رسائی کو یقینی بنایا جائے ـ

وسیم حسن
تبصرے