روس ، یوکرین جنگ بندی مذاکرات ہوۓ ناکام

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس پر یوکرینی ڈرون حملے کے بعد ترکیہ میں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور ہوا ـ  دونوں وفود کے درمیان ایک گھنٹے کے بحث و مباحثے کے بعد صرف شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو سکا ـ بات چیت کے دوران  امن شرائط پر مبنی یادداشتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ـ

  یوکرینی وفد نے دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقاتوں کی تجویز پیش کی اور روس منتقل کیے جانے والے زخمی یوکرینی بچوں کی فہرست بھی روسی وفد کے حوالے کی ـ روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین اور اس کے اتحادیوں کا پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ـ یوکرینی وفد کے سربراہ کے مطابق مذاکرات میں کم از کم 30 دن کی مکمل جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ قتل و غارت کو روکا جا سکے ـ

  مزاکرات سے قبل ہی ان کی ناکامی کی صورتحال نظر آ رہی تھی کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے طریقہ کار پر گہرا اختلاف ہے ـ روس جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر چکا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+