بھارت کو کینیڈا میں ہونےو الے جی 7 اجلاس میں شرکت کی دعوت تاحال نہیں ملی

    نیوز ٹوڈے : کینیڈا کی میزبانی میں ہونے و الا جی 7 سربراہی اجلاس اسی مہینے کی 15 سے 17 تاریخ کو ہو رہا ہے ـ "بھارتی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق تاحال بھارتی وزیر اعظم ( نریندر مودی) کواس اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول نہیں ہوئی ـ  بھارت کا کہنا ہے کہ دعوت مل بھی گئی تو بھارتی وزیر اعظم اس میں شرکت نہیں کریں گے ـ

    بھارت کی اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت کو اس بات پر یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان کی سرگرمیوں پر بھارت کی حمایت کرے گی ـ کینیڈین جی 7 کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ بھارت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی یا نہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+