ایران نے بنایا قطر میں امریکی فضائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ
- 24, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر 6 بلیسٹک میزائلیں داغ دیں ـ قطری وزیر خارجہ کے مطابق قطر پیشگی سیکیورٹی اقدامات کے طور پر پہلے ہی امریکی (العدید فوجی اڈے) کو خالی کرا چکا تھا ـ قطر کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی اڈے پر داغے گۓ بلیسٹک میزائلوں میں سے ایک کو اس کے دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ـ قطر نے امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ قطر اس حملے کا جوابی حق محفوظ رکھتا ہے ـ
قطر کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ عراق میں قائم (العدید امریکی فضائی اڈے) پر بھی دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا اور وہاں پر موجود اہلکاروں کو زیر زمین بنکرز میں جانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ـ ایران نے امریکی اڈوں پر حملوں کو "آپریشن بشارت فتح" کا نام دے دیا ـ ایران کے سیکیورٹی حکام کے مطابق امریکی اڈوں پر اتنے ہی میزائل داغے گۓ جتنے امریکہ نے ایران کے جوہری ٹھکانوں پر داغے ـ

تبصرے