ٹرمپ نے قطر میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے کا مذاق اڑا دیا

     نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم " ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکی حملے کا بہت کمزور سا جواب دیا جس کا ہمیں پہلے سے معلوم تھا ، اور ہم نے مؤثر طریقے سے اس کا مقابلہ کیا ـ

  امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے داغے گۓ 14 میزائلوں میں سے 13 کو دفاعی نظام نے تباہ کردیا صرف ایک کو چھوڑا گیا جوکہ دھمکی آمیز سمت سے مخالف سمت جا رہا تھا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں کسی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نقصان بھی نہ ہونے کےبربر ہوا ـ

   ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور اب مزید کشیدگی نہیں بڑھے گی ـ ساتھ ہی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے حملے سے قبل مطلع کر دیا تھا جس کی وجہ سے ہمارا نقصان کم ہوا ـ اور اب شاید ایران امن کی جانب قدم اٹھاۓ اور میں اسرائیل کو بھی ایسا کرنے کی ہدایت کرتا ہوں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+