ٹرمپ قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی جوابی کاروئی کا ارادہ نہیں رکھتے ، امریکی میڈیا
- 24, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی نیوز ایجنسی "سی این این" کا کہنا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر ایرانی حملے کا جواب دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ـ امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام پہلے سے جانتے تھے کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب ضرور دے گا ـ امریکی عہدیدار کے مطابق ہمیں معلوم تھا کہ ایران 2020 کی طرح جوابی کارروائی ضرور کرے گا ـ
جب امریکہ نے فضائی حملے میں ایرن کے (جنرل قاسم سلمانی) کو شہید کر دیا تھا ـ عہدیدار کے مطابق قطر میں امریکی ایئر بیس پر فائر کیے گۓ ایرانی میزائل اپنے اہداف پر نہیں لگے ـ اگر ضرورت پڑی تو امریکی صدر کشیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں ـ آج امریکی قومی سلامتی سے بات کرنے کے بعد ان کے خیالات بدل بھی سکتے ہیں ـ

وسیم حسن
تبصرے