کسی کی زیادتی کے آگے سر جھکانا ایرانی قوم کی منطق نہیں ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
- 24, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے قطر میں امریکی فضائی اڈے پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کی زیادتی برداشت کرتے ہیں ـ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کسی کی زیادتی کے آگے ہم ہر گز سر نہیں جھکائیں گے کیونکہ یہ ایرانی قوم کا شیوہ نہیں ـ
ایران نے قطر میں امریکی فضائی اڈے (العدید) کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کی تصدیق ایران کے سرکاری میڈیا نے کر دی ـ ایرانی میزائل حملے سے کچھ وقت پہلے ہی قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی ـ 3 دن قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امریکہ نے العدید ایئر بیس سے اپنے 40 جہاز نکال لیے ہیں ـ

وسیم حسن
تبصرے