ایران اور اسرائیل جنگ ختم کرنے کیلیے تیار ہو گۓ امریکی صدر ٹرمپ

     نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم " ٹروتھ سوشل" پراپنے اکاؤنٹ میں پوری دنیا کو مبارک دیتے ہوۓ کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی کیلیے تیار ہو گۓ ہیں ـ امریکی صدر کے مطابق دونوں ممالک اگلے 6 گھنٹوں میں اپنے جاری مشن مکمل کر لیں گے اور اگلے 12گھنٹوں کے دوران جنگ ختم ہو جائے گی ـ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ایران کرے گا اور پھر 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی اس پر عمل پیرا ہو جاۓ گا ـ

   اور اس کے بعد اگلے 12 گھنٹوں میں اس 12 روزہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو جاۓ گا ـ جس کو دنیا سراہے گی ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ  بندی کے دوران دوسرا فریق پر امن رہے گا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس 12 روزہ جنگ کے خاتمے پر دونوں  ممالک کو مبارک باد دیتا ہوں جس کو ختم کرنے کیلیے ہمت اور ذہانت کا مظاہرہ کیا گیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ برسوں جاری رہ کر سارے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر سکتی تھی ـ

   مگر اب ایسا نہیں ہوگا ـ خدا کیلیے اسرائیل اور ایران مشرق وسطیٰ ، امریکہ بلکہ  ساری دنیا پر رحم کریں ـ  دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بھی جنگ بندی کی خبر کی تصدیق کر دی ـ ایرانی عہدیدار کے مطابق قطر کی ثالثی میں ایران ، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کیلیے رضا مند ہوا ہے ـ البتہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+