جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی میڈیا کی نیتن یاہو پر سوالوں کی بوچھاڑ

    نیوز ٹوڈے : امریکی صدر نے ایران ، اسرائیل جنگ کو 12 روزہ جنگ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اب دونوں ملک ایک دوسرے پر حملے روک دیں گے ـ اسرائیل کے میڈیا نے ٹرمپ کی جانب سے اچانک اس جنگ بندی اعلان کے بعد نیتن یاہو حکومت کے سامنے اسرائیل کے مستقبل اور خطے کی صورتحال سے متعلقہ کچھ سخت سوالات رکھ دیے ـ اسرائیلی میڈیا نےکہا کہ امریکی صدر نے اچانک ہی اعلان کر دیا کہ اب کوئی بھی ملک حملہ نہیں کرے گا اور جنگ مکمل طور پر ختم ـ لیکن در حقیقت جنگ بندی سے قبل اسرائیل اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر خفیہ مذاکرات ہوۓ اور قطر کے بھی ایران کے ساتھ رابطے جاری تھے ـ

   اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی قائم رہنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں اور امریکہ نے اسرائیل سے اور قطر نے ایران کے ساتھ کیا وعدے کیے ـ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیا امریکہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اسرائیل کو کوئی ضمانت دی ہے ؟ کیا ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام میں کوئی لچک دکھائی ہے ، اور اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو تو اس حوالے سے کوئی طریقہ کار بنایا گیا ہے ؟

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+