چار سو کلو گرام ایرانی یورینئم سے پوری دنیا تشویش میں مبتلا
- 25, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق "بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی" کا کہنا ہے کہ جاری سال کے مئی کے مہینے تک ایران کے پاس 408.6 کلو گرام یورینئم موجود تھا ـ اٹامک انرجی کی رپورٹ کےمطابق 10جوہری ہتھیاروں کی تیاری کیلیے 90 فیصد افزودہ یورینئم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ایران کے پاس اس وقت 60 فیصد افزودہ یورینئم موجود ہے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے قبل ہی ایران نے اپنا افزودہ یورینئم خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا تھا ـ
امریکی اور اسرائیلی حکام اس بات کی خود تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ ایران نے یورینئم کہاں چھپا رکھا ہے ـ امریکہ میں پاکستانی سابقہ سفیر (ملیحہ لودھی) کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے پہلے امریکہ کہتا کہ اس نے ایرانی جوہری نظام تباہ کر دیا ہے اور اب کہہ رہا ہے کہ اسے ا س بات پر تشویش ہے ـ جگ بندی پر تمام فریق کہہ رہے ہیں کہ انہیں ان کے مقصد حاصل ہو گۓ ہیں ـ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے اپنا یورینئم بچا لیا ہے تو یہ بہت بڑی خوشی کی بات ہے ـ

تبصرے