جنگ بندی سے قبل ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ ، 4 اسرائیلی ہلاک 22 زخمی

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق  منگل کی صبح جنگ بندی کے اعلان سے پہلے ایران نے 6 بلیسٹک میزائلوں سمیت اسرائیل پر کئی میزائل داغ دیے ـ اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 22 زخمی ہو گۓ ـ ایران نے یہ حملہ جنگ بندی سے قبل اسرائیلی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کیا ـ جبکہ جنگ بندی صبح 7 بجے شروع ہوئی ـ ایران نے میزائل حملے میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس سے لاکھوں اسرائیلی خوفزدہ ہو کر زیر زمین بنکروں میں چلے گۓ ـ

   اس کے بعد دونوں ممالک نے جنگ بندی معاہدے کو تسلیم کیا البتہ اسرائیلی حکام کے مطابق ایران نے صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملہ کیا لیکن اسرائیل نے اس کی تردید کر دی ـ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی میزائل "بیر السبع" میں ایک رہائش عمارت کی چھٹی منزل سے جا ٹکرایا ـ اس نئی تعمیر ہونےو الی عمارت کے ہر فلیٹ کو ایک مضبوط پناہ گاہ بنایا گیا تھا ـ البتہ ایرانی میزائل نے ان میں سے دو پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس سے ان میں موجود افراد ہلاک ہو گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+