جوہری پروگرام نہیں رکے گا ، سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کا اعلان

    نیوز ٹوڈے : ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (محمد اسلامی) کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کیلیے پہلے ہی اقدامات کر لیے تھے ـ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ـ ایٹمی تونائی تنظیم نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں متاثرہ مقامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ـ محمد اسلامی نے بتایا کہ ہم نے پہلے سے ہی ایسی منصوبہ سازی کر رکھی تھی تاکہ حملوں کی صورت میں جوہری سرگرمیوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور پیدا وار اور فراہمی کے عمل میں کوئی تعطل نہ آۓ ـ

   ایران کے ایک اخبار کی رپورٹ  کا کہنا ہے کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے مطابق ایٹمی پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا اور یورینئم کی افزودگی  بھی دوبارہ سے شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ـ ایران کے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوۓ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+