غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں مزید 80 فلسطینی جام شہادت نوش کر گۓ
- 25, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن صیہونی فوج نے امداد حاصل کرنے والے بے گھر فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی ـ غزہ کے ہسپتالوں میں موجود طبی عملے کے مطابق منگل کی صبح سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 86 فلسطینی شہید ہوگۓ ـ جن میں سے 56 افراد بے گھر تھے جو کہ امدادی سامان لینے کیلیے کھڑے تھے ـ
نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینی شہید اور 140زخمی ہو گۓ جن میں سے 62 کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ـ دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کی جوابی کارروائی میں 3 صیہونی فوجی ہلاک ہو گۓ ـ ایرانی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی گاڑی پر حماس کے حملے سے آگ بھڑک اٹھی ـ جس سے آگ بجھانے کیلیے صیہونی فوج کو ہیلی کاپٹر بلانا پڑا ـ

وسیم حسن
تبصرے