غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ ترین وحشیانہ حملے میں 78 فلسطینی شہید
- 26, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق غزہ کے مختلف ہسپتالوں سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق بدھ کے دن غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت سے کم از کم 78 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جن میں سے 14 شہداء امداد کے حصول کیلیے اکٹھے ایک جگہ کھڑے تھے ـ غزہ کے ہسپتالوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح ہی صبح (نیستار جنگشن) کے نزدیک امداد حاصل کرنے والے بے گھر فلسطینیوں پر صیہونی فوج نے فائرنگ کر دی ـ
غزہ کے حکام کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مئی سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ دوسری طرف حماس نے بھی جوابی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس سے 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے اہم پیش رفت ہورہی ہے ـ

تبصرے