امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے ہماری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 26, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوۓ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان (اسماعیل بقائی) نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہماری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ـ اور یہ کیسے ممکن ہے کہ بار بار کے حملوں کے بعد انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے ـ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر مزید بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے ، جس پر ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اور اس سے متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں ـ
ایران کے کسی عہدیدار نے پہلی دفعہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ـ اس سے قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے ابتدائی مشاہدے کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں ـ بلکہ ایران کا جوہری پروگرام چند مہینے پیچھے لیٹ ہو گیا ہے ـ لیکن امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے امریکی میڈیا کی اس خبر کی تردید کرتے ہوۓ کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں ـ

تبصرے